>

افغانی طالبان کا رمضان المبارک کے بعد بھارت پر حملے کا اعلان



قطر کے شہر دوحہ میں افغانی طالبان کے ترجمان نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ منفی کردار ادا کیا ہے۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی را امریکی مفادات کے لیے افغانستان میں برسر پیکار رہی ہے۔ امریکہ کی طرح بھارت بھی افغانستان میں منفی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوست اور دشمن ہمسایوں کا اندازہ
مشکل وقت میں لگایا جاتا ہے۔ افغانستان اور امریکہ کی جنگ میں بھارت امریکہ کا اتحادی رہا ہے لیکن اب افغانستان اپنی اس مشکل جنگ سے نکل چکا ہے اب افغانستان اپنے ہمسایوں سے ان کے رویے کے مطابق نمبردآزما ہوگا


انہوں نے مزید کہا کہ قوی امکان ہے کہ عید الفطر کے بعد بھارت کے خلاف کچھ محاذوں پر کاروائی کی جائے لیکن ان کاروائیوں کا حتمی فیصلہ افغانی طالبان کے جرگے میں ہوگا۔ کیونکہ ابھی امریکہ کی جنگ کی تپش بھی کم نہیں ہوئی تو ان حالات میں دوسری کسی جنگ کا فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد ہوگا

Ahmar Nawaz, Islamabad.

Post a Comment

0 Comments