>

کیا ارطغرل غازی اس ہفتے میں پاکستان بھر میں بند کر دیا جائے گا؟



ارطغرل غازی سلطان عثمان الدین جنہوں نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی، کے والد کی ایک لازوال داستان پر مبنی ایک ڈرامہ سیریل ہے۔ اس ڈرامے نے پاکستان میں اب تک نشر ہونے والے کسی بھی مقبول ڈرامے کے مقابلے میں زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ ماضی میں نشر کئے گئے ڈرامہ سیریل جیسے دھواں ،اندھیرا اجالا کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی، حال میں "دو بول" اور "میرے پاس تم ہو" نے مقبولیت کے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ لیکن ان سب ڈراموں کی مقبولیت ملا کر بھی اس ایک "ارطغرل غازی" ڈرامے کی مقبولیت زیادہ ہے۔بلکہ ایشیا کی تاریخ میں کسی ڈرامے کے سبسکرائبرز کی تعداد اتنی نہیں بڑھ سکی جتنی ارطغرل غازی کی بڑھی۔




لیکن حال ہی میں پاکستانی فلم سٹار شان شاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارطغرل غازی جیسے ڈرامے پاکستان میں نشر نہ کئے جائیں کیونکہ ہماری اپنی ایک تاریخ ہے۔ ہمارے پاس اپنا اتنا زیادہ مواد ہے کہ ہم اس طرز کے سینکڑوں ڈرامے بنا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ تمام ساتھی فنکاروں کے ساتھ مل کر اس ڈرامے کو بند کرائیں گے اور اس عمل کے لیے انہوں نے مختلف فنکاروں سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں تاکہ حکومت کو پریشر میں لایا جا سکے۔
شان کے علاؤہ فلم سٹار ریما خان نے بھی ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ ارطغرل غازی کی پاکستان میں اشاعت کے خلاف ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ اس ڈرامے کو فوراً بند کر دیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے اندر بھی اس قسم کی بحث پائ جاتی ہے کہ شاید ارطغرل غازی کو ایک ہفتے کے اندر بند کر دیا جائے۔ پی ٹی وی بھی دو واضح دھڑوں میں تقسیم ہو چکا ہے ، ایک دھڑا ارطغرل غازی کی اشاعت کے حق میں ہے اور دوسرا اس کی مخالفت میں ہے۔ اب اس کشمکش میں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے یہ جاننے کے لیے کسی حتمی فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا۔

Ahmar Nawaz, Islamabad.


Post a Comment

0 Comments